مینگلور 8/ ستمبر (ایس او نیوز) یہاں سے قریبی علاقہ پتور میں ایک چھ ماہ کی حاملہ خاتون نے اُس وقت دم توڑ دیا جب ایک تیز رفتارسرکاری بس ان کے اسکوٹر کو اوورٹیک کرنے کے دوران بائیں طرف آتے ہوئے ٹکر ماردی۔ ٹکر لگتے ہی اسکوٹر نیچے گرپڑی اور اسکوٹرکی پچھلی سیٹ پر سوار خاتون سیدھے بس کے پہیوں کے نیچے چلی گئی جس کے نتیجے میں خاتون نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مرنے والی خاتون کی شناخت اٰمنہ (30) کی حیثیت سے کی گئی ہے جو ا پنے شوہر محی الدین کنہی اور تین سالہ لڑکا محمد معروف کے ساتھ سولیا جارہی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ جیسے ہی ٹکر لگی محی الدین کنہی اور معروف اسکوٹر کے دوسرے سائیڈ پر گرے، جس سے وہ دونوں محفوظ رہ گئے۔
پتور ٹائون ٹریفک پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔
